احسن اقبال کا اسلام آباد کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

 
0
389

اسلام آباد نومبر 30(ٹی این ایس): وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد کے مختلف تھانو ں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پولیس کارکردگی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا ۔جمعرات کی صبح وزیر داخلہ اچانک تھانہ رمنا ، تھانہ سیکریٹریٹ اور تھانہ کوہسار گئے جہاں انہوں نے تھانوں کے رپورٹنگ روم کا جائزہ لیا اور روزنامچے چیک کیے تھانوں کیرپورٹنگ روم کے عملے نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی وزیر داخلہ نے تھانوں میں موجود سائلین سے ملاقات کر کے انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

وزیر داخلہ نے تھانہ رمنا کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اورتعمیراتی کام میں سست روی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی عمارت کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے تھانے میں آنے والے ہر شہری کی فوری دادرسی کی جائے وزیر داخلہ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں ماڈل کمیونٹی سنٹر کی تعمیر میں تاخیر پر متعلقہ افسروں کی سر زنش کی اور ہدایت کی کہ تمام تھانے ہنگامی بنیادوں پر کمیونٹی سنٹر کا قیام عمل میں لائیں وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ۔اسلام آباد کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے پولیس کو عوام دوست ہونا پڑے گا