نجم سیٹھی کی ٹویٹ پر برہم وزیر دفاع خواجہ آصف خود تنقید کی زد میں

 
0
172
پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی ایک ٹویٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سخت ناسپدندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
سنیچر کی شام کو کی گئی ٹویٹ میں خواجہ آصف نے لکھا کہ ’یہ شخص سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کر رہا ہے۔‘
ابتدائی جملے کے بعد اپنا مفہوم واضح کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ ’کہنے کا مطلب ہے کہ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ حلال ہے اور پی ایس ایل پر حرام۔‘
وزیردفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ ’یہ ہماری فوج اور پولیس کی جاںوں کی کوئی حرمت نہیں، اطمینان ہے کہ پی ایس ایل محفوظ ہے۔ یہ ہے ہماری اشرافیہ صرف اپنا مفاد عزیز ہے، قومی سلامتی اور قیمتی جانیں ڈسپوزیبل ہیں۔‘

خواجہ آصف کی سخت تنقید کے بعد متعدد ٹویپس نے ان سے استفسار کیا کہ ’عمران خان کے تعینات کردہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو ہٹا کر نجم سیٹھی کو انہی کی حکومت نے تعینات کیا ہے۔‘
خرم عباسی نے لکھا کہ جناب
سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ کو لگا کہ حکومتی صفوں میں تبدیلی خیالات کی یہ لہر کہیں خواجہ آصف کے لیے بھی خطرے کا باعث نہ بن جائے تو انہیں خبردار بھی کیا گیا۔
زریاب راجپوت نے لکھا کہ ’خواجہ صاحب ایک کے بعد ایک دانشمندانہ فیصلہ، سرکار! اس قسم کی باتیں شاہد خاقان عباسی صاحب کے بعد آپ کے لیے بھی مشکل کھڑی کر سکتی ہیں۔‘
! آنکھیں کھولیں اس شخص کو آپ کی حکومت نے پی سی بی کی ذمہ داری دی ہے، آپ شکوہ کس سے کر رہے ہیں؟