ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ

 
0
363

اسلام آباد 10 اگست (ٹی این ایس)نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کوشمال بندر میں آپریشنل امورپربریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران نیول چیف کی پاک میرینز کے جوانوں سے ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کے ملکی دفاع کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر نیول چیف ظفرمحمودعباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئےتیار ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے عام انتخابات میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شرکت اورکردار کی بھی تعریف کی۔