سمندر پار پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، نادرا حکام

 
0
32291

اسلام آباد جولائی 19(ٹی این ایس)نادرا حکام کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں سمندر پار رہنے والے پاکستانی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے لیکن تاحال سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

نادرا حکام کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا تجربہ ضمنی انتخابات میں کیا جاسکتا ہے لیکن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو وطن آنا ہو گا۔حکام کے مطابق پاکستان آکر بھی سمندر پار رہنے والے وہی شہری ووٹ ڈال سکیں گے جو رجسٹرڈ ووٹر ہوں گے۔خیال رہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔