اسلام آباد (ٹی این ایس) ملک فیصل محمود ایک نڈر، ایماندار اور مخلص کارکن اور عظیم عاشق رسولؐ تھے انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
28

اسلام آباد (ٹی این ایس) ملک فیصل محمود ایک نڈر، ایماندار اور مخلص کارکن اور عظیم عاشق رسولؐ تھے انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ چوہدری محمد یٰسین
سی ڈی اے مزدور یونین کے سینئر رہنماء اور غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی کے میڈیا سیکرٹری ملک فیصل محمود (مرحوم) کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ میلاد و دعائیہ تقریب کا انعقاد۔
سی ڈی اے مزدور یونین کے سینئر رہنماء اور غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی کے میڈیا سیکرٹری ملک فیصل محمود (مرحوم) کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ میلاد و دعائیہ تقریب مرکزی چیئرمین آفس سیکٹر جی سیون فور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سوک منیجمنٹ عبدالرزاق، چیئرمین غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی ملک قیصر، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، پیر قاری عبید احمد عبید نقشبندی مجدددی، مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی صابر،حاجی مشتاق احمد شاہد،اظہر خان تنولی،سید مقبول حسین شاہ،خالد محمود،شاہد محمودستی،گوہرالہیٰ سمیت دیگر مرکزی عہدیداران،سوشل میڈیا ممبران، سی ڈی اے کے ملازمین کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں قرآنی آیات کی تلاوت، نعت خوانی اور دعائیہ کلمات کے ذریعے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین اور مرکزی عہدیداران نے کہا کہ انسان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا اورانکی کمی کوپوراکرنا ممکن نہیں اور آج سی ڈی اے مزدور یونین ایک مخلص، محنتی اور دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئی ہے، ملک فیصل محمود ایک نڈر، ایماندار اور مخلص کارکن اور عظیم عاشق رسولؐ تھے جو اپنی زندگی میں سی ڈی اے مزدور یونین اور مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کے لیے پیش پیش رہے اور انکی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی،ادارے کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔