کراچی (ٹی این ایس) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر محمد عمر سلطان کو جے ایس ایم یو (جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی) کے سنڈیکیٹ کا رکن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں وائی ڈی اے جے پی ایم سی نے ڈاکٹر عمر سلطان کی مخلصانہ قیادت، بے لوث جدوجہد اور نوجوان ڈاکٹروں کے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کرنے کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ان کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید استقامت اور کامیابی عطا فرمائے ڈاکٹر عمر سلطان نے اس موقع پر کہا, ’یہ کامیابی ہماری فیکلٹی کی اجتماعی کامیابی ہے۔ میں اسے ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے ایمانداری، شفافیت اور خلوص نیت کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔ انشاء اللہ میں اس بات کے لیے پرعزم ہوں کہ فیکلٹی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور طبی تعلیم و صحت کے معیار کو مزید بلند کیا جائے انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں اور حمایتیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کے ساتھ مل کر ادارے کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔
















