ڈی سی گلگت کی بگروٹ دتوچی میں کھلی کچہری میں عوام نے مسائل کے انبار لگادئیے

 
0
75

گلگت(آئی پی ایس)کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے بگروٹ دتوچی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ڈی سی گلگت کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، ایکسیئن بی اینڈ آر گلگت،ایکسیئن پی ایچ ای گلگت،ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت، ڈی ایچ او گلگت، اسسٹنٹ کمشنردنیور،ڈی ڈی ایجوکیشن،سی ایس او گلگت اور دیگر محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔ بگروٹ دتوچی،سنیکر،ہوپے اور دیگر علاقوں کے نمبرداران اورعمائدین علاقہ نے ڈی سی گلگت اور آنے والے دیگر آفیسران کا استقبال کیا اور بگروٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پردتوچی سنکیر اور دیگر علاقوں کے نمبرداران نے اپنے اپنے علاقوں بگروٹ کے لئے روڈ کاکام ناقص ہوا ہے گندم قلت ہے بروقت گندم کی فراہمی نہیں ہوتی ہے۔ محکمہ ہیلتھ کے چار ڈسپنسریاں موجود تھے ان ڈسپنسریوں میں ادویات اور میڈیکل آفیسر ایمبولنس بھی نہیں ہے پہلے اس علاقے کے لئے ایمبولنس موجود تھی جوکہ کوویڈ کے ایام میں اس علاقے سے ایمبولنس لے کر گئے ہیں اب تک واپس نہیں کئے گئے ہیں۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے سیلاب کی وجہ سے آمدورفت کے لیے معلق پل بھی بہہ گئی ہے اور بگروٹ کے مختلف علاقوں کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کئے جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے بگروٹ کے نمبرداران اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے علاقے میں آنے کا مقصد آپ لوگوں کے مسائل آپ کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہے اور آپ لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کئے جائینگے روڈ کے مرمتی کاموں کے حوالے سے ایکسیئن بی اینڈ آر گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کے مرمتی کاموں کو پی سی ون اور کنٹر یکٹ ایگر یمنٹ کے تحت اور معیار کے مطابق مکمل کرائیں جن مقامات پر ناقص کام ہوا ہے اُن مقامات پر دوبارہ سے مرمتی کام کو یقینی بنائیں۔

ایکسیئن بی اینڈ آر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کے مرمتی کام کی مدت 2024 تک ہے جن مقامات پر روڈ کا ناقص کام ہوا ہے اُن مقامات پر پھر سے کام کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے سی ایس او گلگت کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بگروٹ علاقے کے لئے گندم کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ اساتذہ کی کمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر دور کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گرلز مڈل سکول سنیکر کی بونڈری وال کی تعمیراتی کام کو ہد صورت یقینی بنائیں اور سکول کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں.

سیلاب سے متاثر ہ ہوئے ہیں اُن علاقوں کے لئے نام پتہ اندراج کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بگروٹ کے مختلف علاقوں میں سپنسریاں ہے ان ڈسپنسریوں کے کے ادویات کی کمی کو فوری طور پر دور کریں اور بگروٹ علاقے کے لئے ایمبولنس کو بھی واپس کرائیں
ڈپٹی کمشنر گلگت نے جانوروں کے لئے ونرٹری ڈسپنسری کے مسائل کے حوالے سے کہا کہ بگروٹ علاقے کے لئے ونرٹری ڈسپنسری کی تعمیر کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔ زمینوں کے ریٹ رلسٹ کے حوالے سے کہا کہ ریٹ کا جانچ پڑتال کر کے ریٹ کا بھی اضافہ کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے محکموں کے ذمہ داران نے کھلی کچہری میں شرکت نہیں کرنے والے آفیسران کے خلاف جواب طلبی کر دی ہے۔