عمران خان کے حکم پر اسمبلیاں ٹوٹتی نظرنہیں آرہیں،نظام ایسے ہی چلے گا، واوڈا

 
0
157

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم پر پنجاب اور کے پی حکومت ٹوٹتی نظر نہیں آ رہی۔

فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں بظاہر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سربند گلی سے نکلیں ، میز پربیٹھیں اور سسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سر آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت۔ آپ کے اردگرد سانپ جو منفی سیاست کررہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔
پی ٹی آئی نے اکتوبر میں اصولوں کی خلاف ورزی پرفیصل واوڈا کی رکنیت منسوخ کرکے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔