وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا

 
0
231

اسلام آباد 17 اپریل 2022 (ٹی این ایس): گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے اس لیے ہٹایا گیا ہے کیونکہ امکان تھا وہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیر پیدا کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔

خیال رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری سرور کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔