راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ سید آفتاب شاہ نے ہمراہ پولیس ٹیم ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔
سہیل گینگ کے 03 افراد سے نقدی ڈیڑھ لاکھ ۔04 موٹرسائیکل ۔ پسٹل بمہ روند قیمتی موبائل ۔ 03 بنڈل تار برآمد ۔گرفتار گینگ میں ایک شخص ڈکیتی کی وارداتوں کا اشتہاری شامل ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرواہ نے ہمراہ ٹیم جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ڈکیتی سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث سہیل گینگ کے 03 افراد کو گرفتار کرلیا گینگ میں شامل عمر خان نامی شخص سابقہ ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری نکلا ۔ پولیس ٹیم نے گرفتار افراد کے قبضے سے نقدی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے ۔ 04 موٹرسائیکل ۔ پسٹل 30 بور بمہ روند ۔ 03 بنڈل تار مالیتی 20 ھزار ۔ قیمتی موبائل برآمد کر لئے ۔ گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رھی ھے جبکہ گینگ کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی













