متاثرین اسلام آباد کے پلاٹس میں ہیر پھیر،شہری نے نائب تحصیلدار کے خلاف وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروا دی

 
0
441

اسلام آباد نومبر 25 (ٹی این ایس): کرپشن کے الزامات پر سزا یافتہ نائب تحصیلدار کے خلاف چیئرمین سی ڈی اے اور معاون خصوصی علی نواز اعوان کو شکایات پر کاروائی نہ ہونے پر شہری نے وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروا دی،سابق دور حکومت میں پٹواری سے خلاف ضابطہ نائب تحصیلدار تعینات ہونے والے اسد ریاض کے خلاف موضع شیخ پور میں متاثرین کے پلاٹس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جس پر سابق ڈرائیکٹر لینڈ کے 5 سال کیلئے ترقی روکنے کے بھی احکامات تھے موضع بیکھڑ فتح بخش میں جعلی الاٹمنٹ کے دوران پٹواری ایک پھر پکڑے گئے اور دوبارہ 10 سال ترقی روکنے کی انضباطی کاروائی کی گئی تاہم سابق وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے قریب مراسم کی وجہ سے اسد ریاض نائب تحصیلدار بن گئے،وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت میں موقف اپناتے ہوئے شہری نے موقف اپنایا کہ اسد ریاض نائب تحصیلدار نے ماڈل ٹاون ہمک میں سی ڈی اے کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین کی نشاندہی کو چھپایا اور سی ڈی اے کی زمین مبینہ طور بھاری رشوت کے عوض لینڈ مافیا کو سونپ دی اس متعلق انکوائری مارک ہونے کے باوجود روک دی گئی سی ڈی اے ون ونڈو سینٹر پر سامنے آنے والی 15 جعلی الاٹمنٹس میں بھی مبینہ طور پر یہی گروہ ملوث ہے شہری نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث نائب تحصیلدار اسد ریاض کے خلاف چیئرمین سی ڈی اے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان اور ایف آئی اے کو بھی درخواستیں دی ہیں تاہم بااثر آفیسر کے خلاف کاروائی نہیں عمل میں لائی جا رہی وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد ایف آئی اے نے شکایت پر کاروائی کے احکامات کی صورت میں فوری کاروائی کا عندیہ دے دیا ہے