چودھری نثار گروپ کی جیپ پر سوار آزاد امیدوارفیصل اقبال پر خاتون کی جانب سے جنسی زیادتی کا الزام

 
0
367

فیصل اقبال نے کئی بار  نہ صرف مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ میرے  کے خاوند سے بھی بدفعلی کرواتا ہے

فیصل اقبال نے اس کا گھر اجاڑ دیا اس کی زندگی تباہ کردی لہذا اسکی اسے کڑی سزاء ملنی چاہئے: خاتون کی پریس کانفرنس

واہ کینٹ ، جولائی 21 (ٹی این ایس): چودھری نثار گروپ کی جیپ پر سوار آزاد امیدوارفیصل اقبال پر خاتون کی جانب سے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ساجدہ بی بی نامی خاتون نے واہ کینٹ میں پریس کانفرنس  کی اور فیصل اقبال پر سنگین الزامات عائد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ فیصل اقبال نے کئی بار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا یہی نہیں بلکہ وہ اس کے خاوند سے بھی بدفعلی کرواتا ہے۔

خاتون کاکہناہے کہ اس نے اس سے قبل متعدد بار پولس  افسران کو درخواستیں دیں مگر کاروائی نہ ہوئی۔ خاتون نے کہا کہ فیصل اقبال کا ظاہری چہرہ کچھ اور اندر سے کچھ اور ہے خاتون نے دستاویزی ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیصل اقبال نے اس کا گھر اجاڑ دیا اس کی زندگی تباہ کردی لہذا اسکی اسے کڑی سزاء ملنی چاہئے۔