عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت 

 
0
349

سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں ،جدید آلات کے ذریعے رہائشگاہ کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی تلاشی لی
لاہور جولائی 22( ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ، سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں اور جدید آلات کے ذریعے رہائشگاہ کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی تلاشی لی ۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سکیورٹی حالات کے تناظر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ پر سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے جبکہ گھر کے باہر اور اطراف میں تعینات سکیورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے تعینات کر دی گئی ہے ۔ گزشتہ روز سپیشل برانچ کے اہلکار سراغ رساں کتوں اور جدید آلات کے ہمراہ عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ پر پہنچے اور بیرونی اور اندرونی حصوں کی جامع تلاشی لی اور سکیورٹی کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا ۔