سانگھڑ، سہون میں اے آراوز کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش

 
0
337

سانگھڑ جولائی 22(ٹی این ایس)سانگھڑ اور سہون میں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش پر 6 پولنگ افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔سہون کے حلقے پی ایس 80 پر پوسٹل بیلٹ پیپرزکےلفافےکھولنےکا نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نےنوٹس لےلیا۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق نگراں وزیرعلیٰ کےنوٹس پرایس ایس پی نے6پولنگ افسران کوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان میں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرقربان میمن، محمدصالح، عابدعلی، محمداسلم، غلام مصطفیٰ اور عبدالعزیزک شامل ہیں، ملزمان کےخلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔نگراں وزیراعلیٰ نےڈی سی اورایس ایس پی سےرپورٹ طلب کر لی۔