ذہنی دباو کا شکار ڈائریکٹرانفورسمنٹ سی ڈی اے عشرت تاج وارثی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

 
0
730

اسلام آباد جولائی 23(ٹی این ایس) ڈائریکٹرانفورسمنٹ سی ڈی اے عشرت تاج وارثی انتقال کرگئے زرائع کے مطابق ڈائریکٹرانفورسمنٹ عشرت تاج وارثی کودوارن ڈیوٹی دل کا دورہ پڑا۔طبی امداد کے لئے انھیں سی ڈی اے اسپتال لے جایا گیامگر جانبر نہ ہو سکے۔

زرائع کے مطابق بطور ڈائریکٹر انفورسمنٹ وہ دفتری کام اور انفورسمنٹ ڈیوٹی کے حوالے سے ذہنی دباو کا شکار تھے۔پیر کو انفورسمنٹ سٹاف کی اسمبلی کے دوران فیلڈ سٹاف کی جانب سے دفتری احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر شدید غصہ میں آگئے تھےانفورسمنٹ یونیفارم استعمال نہ کرنے اور یونیفارم کے بغیر سٹاف کو ایک طرف کرکے کہا کہ اپ لوگوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ اپ لوگ جاسکتے ہیں اس دوران گاڑی کی طرف جانے لگے تو گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے گر گئے۔

زرائع کے مطابق سی ڈی اے افسر نے انتظامیہ سے اپنے تبادلے اور ایک پی آر پر بھیجنے کی درخواست بھی کی تھی لیکن انتظامیہ ان کے دونوں درخواستوں کو اہمیت نہیں دے رہی تھی۔واضح رہے بطور ڈایریکٹر انفورسمبٹ عشرت تاج وارثی نے کچھ دن پہلے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ مجھے دھمکیاںمل رہی ہیں جس پر عدالت نے حکم دیا کہ دھمکیاں دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔