این اے69سے خواجہ سرا ء امیدوار کی ریلی توجہ کا مرکز بن گئی

 
0
782

خواجہ سرا ء ساتھیوں نے رقص بھی کیا،نوجوان موبائل سے ویڈیو بناتے رہے
گجرات جولائی 23( ٹی این ایس) پنجاب کے شہر گجرات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے69سے خواجہ سرا ء امیدوار نے ریلی نکالی۔انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے دوران خواجہ سرا ء امیدوار ریشم اپنی گاڑی چھت سے باہر نکال آئیں، جبکہ دیگر خواجہ سرا ء ساتھیوں نے رقص بھی کیا۔گاڑیوں پر مشتمل اس ریلی کو دیکھنے کے لیے علاقے میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوئی جبکہ نوجوان موبائل فون سے ویڈیو بناتے رہے۔