اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں شامل 3 امیدوار الیکشن کمیشن میں پیش

 
0
416

اسلام آباد جولائی 23(ٹی این ایس):اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں نام ہونے پر الیکشن میں حصہ لینے والے 3 امیدوار الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں شامل امیدواروں کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اقوام متحدہ کی پابندی میں نہیں آتے، ناموں کی مماثلت کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیے۔وکیل نے کہا کہ بیان حلفی دیتے ہیں امیدواروں کا کسی کالعدم جماعت سے تعلق نہیں۔الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے تینوں امیدواروں کے شناختی کارڈ کی تفصیلات طلب جبکہ تینوں امیدواروں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن میں مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔