خیرپور: پی پی، فنکشنل لیگ میں ہوئے جھگڑے کا مقدمہ درج

 
0
347

تھانہ پیر جو گوٹھ میں پی پی کارکن محمد یاسین کی مدعیت میں 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس ذرائع
خیرپور جولائی 23(ٹی این ایس)خیرپور میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ فنکشنل کے درمیان گزشتہ روز ہوئے جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے مقدمے میں پیرپگارا کے بیٹے سمیت 50افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔تھانہ پیر جو گوٹھ میں پی پی کارکن محمد یاسین کی مدعیت میں 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

جس میں پیر صاحب پگارا کے بیٹے اور پی ایس 32 سے جی ڈی اے کے امیدوار راشد شاہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کے مطابق گزشتہ روز پی پی کی انتخابی ریلی پر پیر جو گوٹھ میں مسلح اور ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کر کے 5افراد کو زخمی کر دیا تھا۔حملہ آوروں نے تین کروڑ روپے مالیت کی 20 گاڑیاں، ساونڈ سسٹم اور جنریٹر چھین لئے تھے۔واقعے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے حسین بائی پاس پر دھرنا بھی دیا تھا اور خیرپور شہر میں دکانیں بند کرا دی تھیں تاہم پیرکو شہر میں تمام تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔