(ن) لیگ کو انتخابی مہم کیلئے برابر مواقع ،سازگار ماحول فراہم نہیں کیا گیا‘مشاہد حسین سید

 
0
1041

کامن ویلتھ کے 20 رکنی انتخابی مبصرین کے وفد کو انتخابات میں پری پول دھاندلی کے حوالے سے بریفنگ
لاہور جولائی 23( ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات پا کستان کے لئے ناگزیر ہیں، مسلم لیگ (ن) کو انتخابی مہم کے لئے برابر مواقع اور سازگار ماحول فراہم نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامن ویلتھ کے 20 رکنی انتخابی مبصرین کے وفد کو انتخابات میں پری پول دھاندلی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ نائیجیریا کے سابق صدر دولت مشترکہ کے انتخابی مبصرین کے وفد کے سربراہ ہیں۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں ۔مشاہد حسین نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تین دستاویز ات دولت مشترکہ کے وفد کے حوالے کر دیں ،دستاویز میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے مقدمہ اور فیصلہ پر مبنی حقائق نامہ شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کو یکساں مواقع نہ ملنے اور کارکنوں پر دہشتگردی کے مقدمات کی تفصیلات بھی دستاویزات میں شامل ہیں ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو انتخابی مہم کے لئے برابر مواقع اور سازگار ماحول فراہم نہیں کیا گیا،غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات پا کستان کے لئے ناگزیر ہیں۔