نوشہرہ میں اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم،پولنگ روک دی گئی

 
0
305

نوشہرہ جولائی 25(ٹی این ایس) الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہوتے ہی جھگڑوں کا آغاز بھی ہوگیا، نوشہرہ میں اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے جس کے باعث پولنگ روک دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں الیکشن 2018 کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں تاہم بعض مقامات پر پولنگ کے آغاز کے ساتھ ہی لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے ہیں۔ این اے 25 نوشہرہ بھی انہی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں پولنگ شروع ہوتے ہی لڑائی ہوگئی ہے۔ لڑائی پی ٹی آئی اوراے این پی کے کارکنوں میں کیمپ لگانے کے معاملے پرہوئی ہے۔ حالات کشیدہ ہونے پر پولنگ اسٹیشن پرائمری سکول حکیم آبادمیں ووٹنگ روک دی گئی ہے ۔