امید ہے آج صاف شفاف الیکشن ہوں گے‘ خورشید شاہ

 
0
582

سکھر جولائی 25(ٹی این ایس) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوشش کی ملک میں جمہوریت قائم رہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج صاف شفاف الیکشن ہوں گے۔خورشید شاہ کا پولنگ اسٹیشن میں ناقص انتظامات پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بوڑھے اورمعذور اتنی سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے، خواتین کے لیے ووٹ ڈالنے میں مشکلات ہیں۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کوشش کی ملک میں جمہوریت قائم رہے۔خیال رہے کہ خورشید شاہ سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206 سے الیکشن لڑرہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔