این اے 53 ،عمران خان نے اپنا ووٹ بارہ کہو ڈھوک جیلانی پولنگ سٹیشن پر کاسٹ کیا

 
0
437

اسلام آباد جولائی 25(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن پر پہنچ گئے،زلفی بخاری اور نعیم الحق بھی ان کے ہمراہ ہیں تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 53 میں بارہ کہو ڈھوک جیلانی پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 53 میں چیئرمین تحریک انصاف کے مدمقابل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں اور یہاں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ10سال سےاقتدارپرراج کرنےوالوں کی شکست کادن ہےاللہ نے جو موقع دیا ہے اس موقع کو ضائع نہ کریں ووٹ ڈالنا آپ کا فرض ہے ، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کیلیے فرض ادا کریں میرے لیے نہیں ، آنے والی نسلوں کیلیےگھر سے ضرور نکلیں سارے پاکستانی آج ووٹ ضرور ڈالیں جن2پارٹیوں نےباریاں لیں انہیں شکست دینےکادن ہےعوام آج اسٹیٹس کوکیخلاف ووٹ دیں آج پاکستان کی تاریخ کاسب سےاہم الیکشن ہےاس ملک کی قدر اور فکر کریں۔