سردار محمد رضا کاعام انتخابات 2018ء کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائم کئے گئے شکایات سیل کا دورہ

 
0
377

الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے ٗ ای سی پی کے عملے نے انتخابات کے انعقاد کیلئے مثالی کام کیا ہے ٗ چیف الیکشن کمشنر 
اسلام آباد 25جولائی(ٹی این ایس)چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا نے بدھ کو عام انتخابات 2018ء کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائم کئے گئے شکایات سیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے اور ای سی پی کے عملے نے انتخابات کے انعقاد کیلئے مثالی کام کیا ہے ۔ شکایات سیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے جو بھی شکایات آئیں گی انہیں فوری حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نہایت قابل عملہ موجود ہے جو انتخابات کے انعقاد کیلئے دن رات کام کررہا ہے۔