عام انتخابات کے موقع پر پولنگ کا وقت ختم

 
0
477

اسلام آباد جولائی 25(ٹی این ایس)ملک میں گیارہویں انتخابات کے لئے صبح 8بجے سے بغیر کسی تعطل کے جاری رہنے والی پولنگ کا مقررہ وقت شام چھ بجے ختم ہوگیا ۔عوام نے قومی اسمبلی کی 270اور صوبائی اسمبلی کی 570نشستوں کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ پولنگ میں 10کروڑ 59لاکھ سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کا موقع ملا ۔تاہم پولنگ کے دوران کوئٹہ میں خود کش حملہ ہوا جس میں دو درجن سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر شہروں سے بھی تشدد کے کچھ واقعات رپورٹ ہوئے ۔