عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھا دی‏ گئی

 
0
454

‏اسلام آباد25جولائی(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھا دی‏ گئی ، پولیس نے گھر کے باہرناکے بھی لگادیے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے روز سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائشگاہ پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی ہے، جبکہ پولیس نے ان کے گھر کے باہر ناکے بھی لگادئیے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی میں ان خدشات کی وجہ سے اضافہ کیا گیا ہے جو انسداد دہشت گردی کے ادارے نیکٹا نے انتخابات سے چند روز قبل ظاہر کئے تھے۔ یاد رہے کہ نیکٹا نے عمران کان سمیت کئی سیاسی رہنماوں کے حوالے سے خبردار کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔