شہباز شریف کی نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ٗ انتخابی نتائج سے متعلق غور ٗ آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال 

 
0
350

سابق چیئر مین پیمرا ابصار عالم اور طارق فاطمی کی ملاقات نہ ہوسکی ٗ سابق وزیر اعظم سے اقبال ظفر جھگڑا کی بھی ملاقات 
راولپنڈی26جولائی(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کی طبیعت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انتخابی نتائج سے متعلق غور کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب نواز شریف سے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور طارق فاطمی کی ملاقات نہ ہوسکی، طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ جیل حکام کے مطابق نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، اس لئے نواز شریف سے صرف اہل خانہ مل سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق گور نر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑانے بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی ۔