حکومت اور موجودہ وزیر خزانہ کے گھپلوں کو خفیہ رکھ سکنے والے نئے وزیر خزانہ کی تلاش شروع

 
0
494

اسلام آباد،نو مبر13(ٹی این ایس) :مسلم لیگ ن اور موجوہ وزیر خزانہ کے گھپلے کون خفیہ رکھ سکے گا ، حکومت نے اس بات کو معیار بناتے ہوئے نئے بے اختیار وزیر خزانہ کی تلاش شروع کر دی ۔تفصیلات مسلم لیگ ن اور موجوہ وزیر خزانہ کے گھپلے کون خفیہ رکھ سکے گا ، حکومت نے اس بات کو معیار بناتے ہوئے نئے بے اختیار وزیر خزانہ کی تلاش شروع کر دی ۔شریف فیملی اس معاملے میں مفتاح اسماعیل اور ہارون اختر پر اعتبار کرنے کو بالکل بھی تیار نہیں کیونکہ خدشہ ہے کہ عہدہ ملنے کے بعد یہ ہاتھوں سے نکل سکتے ہیں۔

بہر حال حکومت نے نئے وزیر خزانہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔اسحاق ڈار اس وقت ملک سے باہر جس باعث بہت سے انتظامی امور اور اہم فیصلے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں اور اگر وزیر خزانہ واپس آبھی جاتے ہیں تو انکی گرفتاری کے قوی امکانات موجود ہیں ۔جس باعث حکومت نئے وزیر خزانہ کی تلاش میں لگ گئی ہے ۔مسلم لیگ کو ایسے وزیر خزانہ کی تلاش ہے جو مکمل طور پر بے اختیار ہو اور حکومتی گھپلوں کو مخفی رکھ سکے۔مسلم لیگ ن ایسا وزیر خزانہ چاہ رہی ہے جو ڈمی کے طور پر کام کرے جبکہ اصل معاملات اسحاق ڈار کے ہاتھ میں رہیں۔