یورپ جانے کی کوشش میں 33 ہزار سے زائد تارکین وطن موت کے منہ میں گئے

 
0
447

پیرس ،نو مبر13(ٹی این ایس): یورپ جانے کی کوشش میں 24 برس کے دوران 33 ہزار سے زائد تارکین وطن موت کے منہ میں جا پہنچے۔ایک رپورٹ کے مطابق 1993ءسے مئی 2017ءتک 33 ہزار 293 افراد یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔ 46 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں مرنے والوں کے نام، ان کی قومیت، موت کی وجہ اور دیگر تفصیلات شائع کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق عراق کا ایک شہری عبدالحامد ترکی اور بلغاریہ کے پہاڑی سرحدی علاقے میں 48 گھنٹوں تک پیدل چلتا رہا اور بالاآخر شدید سردی کے باعث ٹھٹھر کر مر گیا۔