بنوں ، سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3افراد زخمی

 
0
321

بنوں ،نو مبر13(ٹی این ایس): بنوں میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3افراد زخمی ہوگئے۔پیر کو بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی مواد کی زد میں آگئی ، دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔لنڈی کوتل میں عارضی چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔دوسری جانب ڈی ایس پی کینٹ اشتیاق نے بتایا کہ پشاور میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے جبکہ 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔