متحدہ عرب امارات،حکومت نے ملازمین کے لیے نیا قانون لاگو

 
0
543

 

دبئی ،نو مبر13(ٹی این ایس): متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملازمین کے لیے نیا قانون لاگو کیا ہے جس کے تحت اب بیماری کے دوران 15 دن کی تعطیلات تنخواہ کے ساتھ جب کہ مزید ایک مہینے کی تعطیلات آدھی تنخواہ کے ساتھ دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بیماری کے عذر کے باعث مستقل 90 چھٹیاں ایک ساتھ لے سکتے ہیں تاہم یہ پیشکش محض مستقل ملازمین کے لیے ہیں جو اپنی عارضی مدت ملازمت بہ احسن پوری کرچکے ہوں۔

اس حوالے سے محکمہ محنت اور افرادی قوت نے کہاہے کہ 1980 کے آئین کے آرٹیکل 83 کی شق نمبر 8 کے تحت آزمائشی مدت پوری نہ کرنے والی ملازمین تنخواہ کے ساتھ تعطیلات حاصل نہیں کرسکتے۔تاہم آزمائشی مدت ملازمت مکمل ہونے کے تین ماہ بعد بعد سالانہ 90 طبی تعطیلات لے سکتا ہے چاہے وہ ایک ساتھ لے یا متفرق دنوں میں ان تعطیلات سے فائدہ اٹھائے اور یہ ملازم کی صوابدید پر ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 90 دنوں کی تعطیلات کی تقسیم کچھ اس طرج کی گئی ہے پہلے 15 دن کی تعطیلات مکمل تنخواہ کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں اور اس کے بعد ایک مہینے کی تعطیلات آدھی تنخواہ کے ساتھ دی جاتی ہے اور بقیہ تعطیلات بغیر تنخواہ کی جاسکتی ہیں جس پر کمپنی ملازمین کو نکالنے کا اختیار نہیں ہوگا۔تاہم 90 دن کی طبی تعطیلات اسی وقت مہیا کی جاسکتی ہیں جب دبئی ہیلتھ اتھارٹی بیماری کا سرٹیفیکٹ جاری کرے اور بیمار ملازم اپنی کے بیماری کے دو روز کے اندر اندر اپنی کمپنی کو آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔