لاہور ہائیکورٹ، شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز 15 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم

 
0
293

لاہور ،نو مبر13(ٹی این ایس):لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز 15 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے بینک کی نیلامی کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران بینک کے وکیل کا کہنا تھا کہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز کے مالکان نے کاروبار کیلیےقرض حاصل کیا۔قرض کیلیےنوازشریف کےرشتےداروں نے27کنال1مرلہ زمین پراتفاق ٹیکسٹائل ملزرہن رکھوائی۔

ڈیفالٹرہارون یوسف،یوسف عزیز،کوثریوسف،سائرہ فاروق،عائشہ ہارون نےقرض کیلیےگارنٹی دی۔قرض کی عدم ادائیگی پر اتفاق ٹیکسٹائل ملزکو2000 میں ڈیفالٹر قراردیاگیا۔ڈیفالٹراتفاق ٹیکسٹائل ملزکیخلاف2016میں25کروڑ33لاکھ64ہزارکی ڈگری بھی جاری ہوچکی ہے۔عدالتی ڈگری کے بعد اتفاق ٹیکسٹائل ملز مالکان نےب14 کروڑ 32 لاکھ 69 ہزار ادا کیے۔