ائیر ویژؤل (Air Visual) کی حالیہ درجہ بندی; پاکستان کا شہر لاہور فضائی طور پر سب سے زیادہ آلودہ قرار

 
0
394

،لاہور،نومبر13(ٹی این ایس): ائیر ویژؤل (Air Visual)کی حالیہ درجہ بندی میں پاکستان کے شہر لاہور کو فضائی طور پر سب سے زیادہ آلودہ قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق Air Visual فضائی آلودگی کی معلومات کا گڑھ ہے۔ حال ہی میں Air Visual نے فضائی آلودگی کے اعتبار سے اپنی درجہ بندی جاری کی۔ جس میں پاکستان کے شہر لاہور کو دنیا بھر کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا۔اس رینکنگ کے مطابق لاہور کی فضا میں اس قدر آلودگی پائی گئی ہے کہ اس فضا میں سانس لینا سگریٹ کی دو ڈبیاں پینے کے برابر ہے۔

عالمی سطح پر جاری ہوئی فضائی آلودگی کی اسس رینکنگ کے اعتبار سے پاکستان کا شہر لاہور پہلے، بھارت کا شہر دہلی دوسرے، پاکستان کا شہرکراچی تیسرے، نائجیریا کا شہر پورٹ ہاکورٹ چوتھے، ویتنام کا شہر ہنوئی پانچویں، بھارت کا شہر کولکتہ چھٹے،بھارت کا شہر ممبئی ساتویں، بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ آٹھویں، چین کا شہر چینگ دیو نویں اور چین کا شہر بیجنگ دسویں نمبر پر ہے۔خیال رہے کہ سب سے زیادہ آلودہ قرار پائے لاہور شہر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے سموگ کا راج ہے جس کی وجہ سے شہری سانس لینے سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔