سندھ کے بعد گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا

 
0
460

عوام صبح 10 بجے سے شام 6بجے تک گورنرہاؤس مری دیکھ سکیں گے،گورنر پنجاب
لاہورستمبر 9(ٹی این ایس): سندھ کے گورنر ہاؤس کے بعد گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس مری کو عوام کے لیے کھولنے کے فیصلے کا اعلان وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا۔گورنر پنجاب کے مطابق عوام صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاؤس مری کا دورہ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کی صورت میں تمام گورنر ہاؤسز کی دیواریں گرانے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل سندھ کے گورنر ہاؤس کے پارک کو عوام کے لیے کھولا گیا تھا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر تصاویر بھی بنوائیں۔