دلہاوالے 65لاکھ جہیز کامطالبہ کررہے تھے نہ دینے پر شادی ختم کی،لڑکی کے والد نے مقدمہ درج کرادیا
نئی دہلی ستمبر9 (ٹی این ایس)واٹس ایپ کا حد سے زیادہ استعمال بھارت میں شادی ٹوٹنے کی وجہ بن گیا، دلہا والوں نے دلہن پر یہ الزام لگا کر شادی عین وقت پر توڑ دی کہ وہ اپنا زیادہ وقت واٹس ایپ پر گزارتی ہے تاہم لڑکی کے والد نے اپنے دفاع میں کہاہے کہ شادی توڑنے کی وجہ 65 لاکھ روپے کے جہیزکا مطالبہ پورا نہ کرنا تھی۔اس واقعے کے بعد لڑکی والوں نے دلہا کے گھر والوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق شادی ٹوٹنے کا واقعہ اتر پردیش میں پیش آیا، جہاں لڑکے والوں نے دلہن کے واٹس ایپ کے مسلسل استعمال پر شادی سے انکار کر دیا، لڑکی کے والد کا کہناتھا کہ شادی توڑنے کی وجہ 65 لاکھ روپے کے جہیزکا مطالبہ پورا نہ کرنا تھی۔اس واقعے کے بعد لڑکی والوں نے دلہا کے گھر والوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے ۔












