پیپلز پارٹی کا حلقہ این اے 246لیاری کا نتیجہ روکے رکھنے پر شدید احتجاج 

 
0
2367
Opposition Pakistan People's Party (PPP) Senator Raza Rabbani (2nd R, seated), a candidate for the country's upcoming presidential election, speaks while flanked by party leaders Ameen Fahim (2nd L), Aitzaz Ahsan (L) and Khurseed Shah (R) during a news conference in Islamabad on July 26, 2013. Pakistan's main opposition party announced July 26 it would boycott next week's presidential election to protest against the vote being brought forward without consultation. The Supreme Court ruled Wednesday that the ballot would be held on July 30 instead of August 6 after the main ruling party complained that the original date clashed with the end of Ramadan. AFP PHOTO / AAMIR QURESHI

انتخابات میں جو ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں ان سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے‘مصطفی نواز کھوکھر
لاہور26جولائی ( ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ این اے 246لیاری کا نتیجہ روکے رکھنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں جو ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں ان سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بائیس گھنٹوں سے زائد وقت گذر گیا اب تک لیاری سے بلاول بھٹو کے حلقے کے نتائج نہیں دیئے گئے، این اے دو 246 کے سو سے زائد پولنگ سٹیشنوں کے نتائج ہی غائب کر دیئے گئے ہیں،

ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم پینتالیس ابھی تک نہیں دیا گیا، پولنگ ڈے پر بلاول بھٹو کے چیف پولنگ ایجنٹ یوسف بلوچ کو حراساں کیا گیا، یوسف بلوچ کے علاوہ ڈی آر او نے راشد ربانی اور نادیہ گبول کے ساتھ بھی ناروا سلوک اختیار کیا، نتائج نہ دینا، پولنگ ایجنٹس کے ساتھ بدتمیزیاں کس ضابطے اور قانون کے تحت کی جارہی ہیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ انتخابات میں جو ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں ان سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، نتائج کے بعد مشاورت کر کے لائحہ عمل دیں گے۔