ضمنی انتخاب میں ٹکٹ دینے کا وعدہ، عمران خان کی لاہور سے کامیابی پر ولید اقبال خوشی سے نہال

 
0
365

لاہور26جولائی(ٹی این ایس)ویسے تو تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو عمران خان کے حلقہ این اے 131سے کامیابی پر انتہائی خوشی ہے تاہم ولید اقبال خوشی سے نہال ہیں ۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ولید اقبال نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی تھی جس پر عمران خان نے ولید اقبال کولاہور کے حلقہ این اے 131سے اپنی کامیابی کی صورت میں ضمنی انتخاب میں بطور امیدوار ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔اس لئے عمران خان کی حلقہ این اے 131سے کامیابی پر ولید اقبال خوشی سے نہال ہیں ۔دوسری طرف سیاست پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ حلقے میں عمران خان کی کامیابی کا مارجن انتہائی کم ہے اس لئے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کیلئے دوبارہ یہ نشست جیتنا اتنا آسان نہیں ہوگا ۔