سعد رفیق کو عمران خان سے صرف 680ووٹوں سے شکست ہوئی 

 
0
279

لاہور( ٹی این ایس)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کو انتہائی کم مارجن سے شکست دینے میں کامیاب ہوسکے ۔حلقہ این اے 131سے امیدوار عمران خان نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 84ہزا313ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق 83ہزار633ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ اس طرح عمران خان ، سعد رفیق کو صرف 680ووٹوں سے شکست دے سکے۔