پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

 
0
381
اسلام آباد جنوری 16(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے ۔ ہیکر نے ویب سائٹ پر اپنا نام ہنٹر گُجر بتایا ہے۔ ساتھ ہی سائٹ پرایک پیغام بھی لکھا جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ میں تو تبدیلی آ گئی ہے لیکن ملک میں کب آئے گی یہ بھی بتا دیں۔ ہیکر نے لکھا کہ گو نواز گو تو چلا گیا ہے اب رو عمران رو۔ ویب سائٹ ہیک کرنے والے گروپ نے ”پاکستان زندہ باد” بھی لکھا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ویب سائٹ کی ہیکنگ یا اسے ریکور کرنے سے متعلق کوئی اطلاع یا بیان موصول نہیں ہوا۔