لاہور میں قومی اسمبلی کی دونشستوں پر باپ اوربیٹا کامیاب 

 
0
378

پرویز ملک اور ان کے صاحبزادے علی پرویز ملک نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو شکست دی
لاہور26جولائی (ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار باپ اوربیٹا حریف امیدواروں کو شکست دیکر کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ لیگ (ن) کی جانب سے پرویز ملک حلقہ این اے 133سے امیدوار تھے جنہوں نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اعجاز احمد چوہدری کے 75 ہزار 731 ووٹوں کے مقابلے میں 87ہزار 506ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے صاحبزادے علی پرویز ملک جنہیں مریم نواز کی سزا کے بعد حلقہ این اے 127سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا نے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے 66ہزار سے زائد ووٹوں کے مقابلے میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔