اسلام آباد ٗمکان میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ٗخاتون زخمی 

 
0
764

اسلام آباد 27جولائی(ٹی این ایس) سیکٹر جی 6 ون تھری میں مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ان کی نانی شامل ہیں۔واقعہ میں بچوں کی والدہ بھی جھلس کر زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔