شام میں داعش کے چارخودکش حملے،ہلاکتیں 246ہو گئیں

 
0
390

خواتین اور بچوں سمیت 135عام شہری جبکہ بقیہ حکومت نواز فائٹرز تھے،شامی آبزرویٹری
دمشق28جولائی(ٹی این ایس)جنوبی شام کے شہر سویدا میں جہادی تنظیم داعش (اسلامک اسٹیٹ) کے 4خودکش حملوں میں ہونے والی ہلاکتیں 246 ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایاکہ سویدا میں ڈھائی سو کے قریب ہونے والی ہلاکتوں میں خواتین اور بچوں سمیت 135عام شہری ہیں جبکہ بقیہ حکومت نواز فائٹرز تھے جو اپنے اپنے علاقوں کی حفاظت پر مامور تھے۔

سویدا پر کیے گئے حملے میں داعش کے چھپن جہادی بھی مارے گئے تھے، زیادہ تر ہلاک ہونے والوں کا تعلق ملکی اقلیت درْوز سے بتایا گیا ہے۔ہلاک ہونے والوں کے تابوتوں کو حکومتی جھنڈے میں لپیٹا گیا تھا، سویدا کا صوبہ درْوز اکثریتی آبادی پر مشتمل ہے۔