ایران میں جرمن کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں فوری اقدام نہ اٹھانے کی ہدایت

 
0
355

برلن12مئی (ٹی این ایس)جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے ایران میں کام کرنے والی جرمن کمپینوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر جلدی میں اقدامات اٹھانے سے خبردار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں آلٹمائرنے کہاکہ فی الحال کوئی ایسا قانونی طریقہ کار موجود نہیں ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے جرمن کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کی زد میں آنے سے بچایا جا سکے۔ جرمن وزیر اقتصادیات کا کہنا تھا اس تناظر میں مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایران میں سرگرم جرمن کاروباری اداروں کو اس امریکی اعلان سے پہنچنے والے ممنکہ نقصان کو ریاستی فنڈز سے پورا کیا جائے۔