الیکشن 2018،پاکستان تحریک انصاف 115 قومی نشستوں کی ساتھ سرفہرست ہے ،مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی 43نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان،الیکشن کمیشن

 
0
479

اسلام آباد جولائی 28(ٹی این ایس )الیکشن کمیشن نے الیکشن 2018 کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 115 قومی نشستوں کی ساتھ سرفہرست ہے ،مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی 43نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے،جبکہ صوبہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ،پاکستان تحریک انصاف 123 نشستوں سے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق 7 نشستوں سے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
صوبہ خیبر پختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف 66 سیٹوں کے ساتھ سر فہرست ،متحدہ مجلس عمل 10 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ،اور عوامی نیشنل پارٹی 6 نشستوں کے تیسرے نمبر پر موجود ہے ،پاکستان مسلم لیگ ن 5 نشستوں پر کامیاب رہی۔صوبہ سندہ میں پاکستان پیلپز پارٹی نے 76 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ،جبکہ پاکستان تحریک انصاف 23 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ جی ڈی اے 11 نشستوں پر کامیاب رہی۔

صوبہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی 15 سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ،ایم ایم اے پاکستان 9 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان نیشنل پارٹی 6 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے،تحریک انصاف صوبہ بلوچستان کی 4 صوبائی نشستوں سے کامیاب ٹھری۔
حکام الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 32 کوہاٹ کے علاوہ تمام حلقوں کے غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں، این اے 32میں ایک پولنگ اسٹیشن جلنے کے باعث نتیجہ جاری نہیں کیا گیا جس پر ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کمیشن سے ہدایات طلب کی ہیں۔
نتائج موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے حتمی نتائج کی تیاری شروع کردی ہے،جبکہ انتخابی اخراجات کی تفصیل سمیت حتمی نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ پولنگ کے بعد 14روز کے اندر نوٹیفیکیشن جاری کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، حتمی نتائج میں پوسٹل بیلٹ کا شمار بھی کیا جاتا ہے۔