نواز شریف کی آمد پر ریلیاں، لیگی رہنماؤں کی ضمانت منظور

 
0
744

اسلام آباد جولائی 30(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان آمد کے موقع پر ریلیاں نکالنے والے لیگی رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق ایم این اے ملک افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر سمیت 7ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے ضماننتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ملزمان نے اپنی درخواست ضمانت میں کہا تھا کہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمے میں نام درج کیا، پولیس سمیت تمام اداروں سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ انہوں نے جھوٹے مقدمے کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے، قبل ازئگرفتاری درخواست ضمانت منظور کی جائے۔