بلوچستان حکومت سازی، بی اے پی کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات

 
0
350

کوئٹہ جولائی 30(ٹی این ایس):بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت نے تحریک انصاف کے صوبائی صدر سے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت سازی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔کوئٹہ میں گزشتہ رات ہوئی ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے صدر جام کمال اور پارٹی کے دیگر رہنماء شریک ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے علاوہ دیگر پارٹی رہنماء شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی سےمتعلق امور پر بات چیت کی گئی اور اس حوالےسے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، تاہم اس حوالےسے چیئرمین پی ٹی آئی سےمشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔اس موقع پر بی اے پی اور پی ٹی آئی کی قیادت میں آئندہ بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔