بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کا سرینگر میں آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپہ 

 
0
341

سرینگرجولائی 30( ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی رہنماؤں اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لیے بدنام بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے اہلکاروں نے سرینگر میں صورہ کے علاقے اقبال کالونی میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے گھرکی تلاشی آسیہ اندرابی کے خلاف بھارتی ادارے کی طرف سے درج جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں لی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کواپنی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے ہمراہ6جولائی 2018ء کواین آئی اے نے نئی دہلی منتقل کیاتھا۔ انہیں سینٹرل جیل سرینگر سے نئی دہلی منتقل کرکے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کردیا گیاتھا۔