کندھ کوٹ ، جولائی31(ٹی این ایس): کندھ کوٹ تھانہ میانی بڈانی کے حدود بڈانی شہر کے نواح میں قائم درگاھ سخی میرانی شاہ میں ملزم رحمت علی ملک نے کاروکاری کے الزام میں اپنی گھروالی 32سالہ غلام فاطمہ پربندوق سے فائرکرکے اسکی زندگی تمام کردی ۔اطلاعات کے مطابق قاتل نے بعد ازاں اپنے ساتھیوں کی مددسے مقتول بیوی کی لاش غائب کردی گئی تھی۔
اطلاع پر حدود کی پولیس نے گاؤں کا محاصرہ کیا ملزمان اپنے گھرخالی کرکے فرارہوگئے پولیس نے 08گھنٹوں کے بعدلاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔