کندھ کوٹ گاؤں ہیبت شہید تنگوانی میں توج نہر  میں   15فٹ چوڑاشگاف پڑگیا، سینکڑوں ایکڑ پرمحیط منجی کی فصل بر باد

 
0
693

نہر میں ایک 6 سالہ بچہ بھی ڈوب کر ہلاک ہوگیا
کندھ کوٹ ، جولائی31(ٹی این ایس): کندھ کوٹ گاؤں ہیبت شہید تنگوانی میں توج نہر  میں   15فٹ چوڑاشگاف پڑگیا جسکے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ پرمحیط منجی کی فصل بر باد ہوگئی ۔ پانی آنے سے ہیبت شہید کاقدیمی قبرستا ن بھی زیرآب آگیا ۔دیہاتیوں نے اپنی مددآپ شگاف پرکیا۔متعلقہ محکمہ نے اطلاع کے باوجود  کوئی کاروائی نہ کی۔

دریں اثنا اسی  نہرمیں پاؤں پھسلنے سے 06سالہ شیر محمد نصیرانی  نامی بچہ جان بحق ہوگیا جسکی نعش کی تلاش آخری اطلاعات تک جاری تھی ۔واقعہ کی اطلاع پر بچے کے گھرمیں کہرام مچ گیا۔