پی ایس 04کے رٹرننگ افسر اورسینئرسول جج  کیساتھ بدسلوکی کے خلاف کند ھ کوٹ ڈسٹرکٹ بارکونسل کیجانب سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اورماتحت کورٹ کچہریوں کابائیکاٹ کرکے احتجاجی مظاہرہ

 
0
360

کندھ کوٹ، جولائی31(ٹی این ایس): کند ھ کوٹ ڈسٹرکٹ بارکونسل کیجانب سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اورماتحت کورٹ کچہریوں کابائیکاٹ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔تفصیل کے مطابق پی ایس 04کے رٹرننگ افسر اورسینئرسول جج محمد اسلم چانڈیوکیخلاف خادم حسین کھوسہ نامی شخص کی نازیبا زبان اوردھمکیوں کیخلاف کشمورضلع بارکے صدر دیدارعلی خان بنگوار،جنرل سیکریٹری احمد رضا سندرانی کی قیادت میں احتجاج کیاگیا انکاکہناتھاکے کشمورسے منتخب ایم پی اے عبدالرؤوف کھوسہ کے آراو کی جانب سے فارم مستردکرنے کیخلاف زبان استعمال کرنے کیساتھ دھمکیاں دی گئی ہیں ملزم نے کنڈیم آف کورٹ کیا ہے جسکو فی الفورگرفتارکیاجائے واضح رہے کے ایک روزقبل کشمورتھانہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔