پانامہ جے آئی ٹی سے تعاون پر شریف خاندان متحدہ عرب امارات سے ناراض

 
0
333

لاہور ،دسمبر25(ٹی این ایس)::پانامہ اسکینڈل کی تحقیقات میں جے آئی ٹی کی بھر پور معاونت اور مطلوبہ دستاویز بروقت فراہم کرنے پر شریف خاندان متحدہ عرب امارات سے ناراض ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اہم حکومتی شخصیات نے امارات کے شہزادوں کو پاکستان میں تلور کے شکار کے لئے الاٹ اضلاع کم کر کے قطری شہزادوں کے لئے مختص کرنے کی کوشش کی ۔وزارت خارجہ نے ترسیلات زر میں کمی اور پاکستانی لیبر کے لئے متحدہ عرب امارات میں ممکنہ مسائل کے باعث حکومتی شخصیت کی تجویز مسترد کر دی ۔

پاکستان میں مجموعی طور پر 42،قطر11،سعودی عرب 7ار و بحرین کو تلور کے شکار کے لئے 9اضلاع الاٹ ہیں ۔شریف خاندان کی کرپشن کی تحقیقات کے دوران قطر کے اہم کردار اور قطری وزیراعظم نے حکومت میں شریک شہزادوں کو تلورکے شکار کے لئے پاکستان آنے سے منع کر دیا ہے ۔زرائع  مطابق پاکستانی حکومت نے رواں سال بھی قطر شہزادوں سمیت عرب شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے انکار کر دیا ۔